راؤ دلشاد : سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زخمی کا نسٹیبل عبدلحمید پمز میں دم توڑ کر شہید ہو گئے، اس کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ سے گنڈا پور کو اسلحہ دے کر آنسو گیس کے شیل ، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے ، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے، اسلام آباد پہ چڑھائی کروانےبھجوایا۔ پولیس، رینجرز پر حملے کرائے، سر اور آنکھیں پھوڑیں، کل کا دن در اصل 9 مئی 2 تھا۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کو نشانہ قومی سلامتی کے ادارے تھے اور مقصد ادارے کی سربراہی پر قبضہ کروانا تھا، کل نشانہ جمہوری ادارے تھے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا ۔ دونوں سازشوں کا خالق ایک ہی فرد ہے کیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آگئے ہیں، معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہے اور اس کی فتنہ سیاست ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو جو ملک کے خلاف اِس ملک دشمن سازش کا حصہ بن رہے ہیں وہ سب پاکستان کے اور قوم کے مجرم ہیں۔