پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو نظر بند کردیا گیا

6 Oct, 2024 | 05:54 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو تھری ایم پی او کے تحت نظربند کردیا گیا۔

ہفتہ کے روز پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا اور بعد ازاں انہیں نظربندی کے احکامات جاری ہونے پر سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے وکیل مہر فدا حسین نے زرتاج گل کی نظربندی کی تصدیق کردی ہے، کہا ہے کہ نظربندی کے احکامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، پیر کو اس سلسلہ میں ملتان ہائی کورٹ میں باقاعدہ ایک پٹیشن دائر کریں گے۔

مزیدخبریں