لاہور میں 290 ٹریفک حادثات، 297 افراد زخمی

6 Oct, 2024 | 05:51 PM

اسرار خان : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 290 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 290 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 297 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 109 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جبکہ 188 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔ 

مزیدخبریں