ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی گمشدگی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے مقامی ورکرز پشاور کی سڑکوں پر نکل آئے۔
وزیر اعلیٰ کی گمشدگی پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکن پختونخوا اسمبلی چوک پہنچ گئے۔ مظاہرین ریڈ زون حصار توڑ کے اسمبلی میں داخل ہوگئے،کارکنوں کی جانب سے اسمبلی ہال میں وزیر اعلیٰ کی رہائی کے لئے نعرے بازی کی گئی۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء مظاہرے کی قیادت کررہے ہیں ، مظاہرین نے وزیراعلیٰ علی امین کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ، کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے ظلم وبربریت کی گئی ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر رہاکیا جائے۔
پی ٹی آئی کارکنوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔
دوسری جانب صوبائی اسمبلی کا اجلاس اڑھائی گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال شروع نہ ہو سکا۔ معاون مواصلات سہیل آفریدی اس وقت واحد رکن اسمبلی ایوان میں موجود ہیں، جو مظاہرین سے نعرے لگوا رہے ہیں ۔