ویب ڈیسک: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کےپی پچھلی بار بھی لاپتہ ہوئے تھے اس لیے شام تک انتظار کر لیا جائے تو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کہاں ہیں۔
خالد مقبول نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے کی طرف جارہا ہے تو یہ لوگ پاکستان کو پیچھے کر رہے ہیں اس مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئینی ترامیم کو دیکھیں گے پھر فیصلہ کریں گے آئینی ترامیم سے عوام کافائدہ ہوگا تو ساتھ دیں گے۔
یاد رہے کہ گرشتہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے۔