’پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا‘

6 Oct, 2024 | 05:13 PM

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا۔ 

وزیراعظم نے پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا ہے، ساتھ ہی واقعہ میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، اسی جماعت نے ماضی میں بھی سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا۔  پی ٹی آئی کارکنان نے ماضی میں پارلیمنٹ ہاؤس کاگیٹ توڑا۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاجی کارکنان کے پتھراؤ سے زخمی پولیس اہلکارعبدالحمید شہید ہوگیا ۔ ترجمان وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر نے پتھراؤ کرکے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کوزخمی کیا اور انہیں اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے، عبدالحمید شاہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

مزیدخبریں