ویب ڈیسک : آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کل سے جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ۔
صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے پیر سےکھل جائیں گے، امید ہے کل اسلام آباد میں احتجاج نہیں ہوگااور ٹریفک رواں رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی کا فیصلہ راستوں کی بندش اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر کیاگیا تھا ۔
ڈاکٹر ابرار حسین نے کہا کہ کل سے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، حکومت اور سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا مناسب طریقہ تلاش کرنا چاہیے ۔