ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔
نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل امین گنڈاپور نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا، پولیس اور رینجرز نے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا تھا، اس وقت علی امین کے پی ہاؤس میں تھے۔
یاد رہے کہ گرشتہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کل سے خود ساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے۔