رومیل الیاس: لاہور میں نابینا افراد کا دھرنا 14ویں روز بھی جاری، نابینا افراد کا دھرنا سوشل ویلفیئرآفس شملہ پہاڑی منتقل ،بھوک ،پیاس اور موسمی شدت سے نڈھال نابینا افراد بیمار پڑنے لگے۔
تفصیلات کےمطابق نابینا افراد کے دھرنا تاحال جاری ہے، نابینا افراد کا دھرنا سوشل ویلفئیر آفس شملہ پہاڑی منتقل کر دیا گیا،ابینا افراد کی جانب سے پریس کلب،ایجرٹن روڈ،چیرنگ کراس اور کلب چوک مال روڈ پر دھرنا دیا گیا۔
شہر کی مختلف شاہراہوں پر دھرنا دینے کے بعد آج چودویں روز دھرنا سوشل ویلفئیر دفتر منتقل کیا گیا ہے،بھوک پیاس اور موسمی شدت سے نڈھال نابینا افراد بیمار پڑنے لگے۔
نابینا افراد کو کھانے پینے میں مشکلات کا سامنا ہے،نابینا افرادکاکہناتھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا سوشل ویلفئیر آفس میں جاری رکھا جائے گا۔