ویب ڈیسک : سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دیں گے۔
محمود اچکزئی نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کو بلوچستان تک وسعت دیں گے اور 7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں پرامن احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کوخبردار کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کوضمانت پررہا کیاجائے، ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا، اب عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی اور عدلیہ بچاؤ کے نام پر اسلام آباد کی جانب مارچ کیا ،مارچ کی قیادت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کررہے تھے جو تاحال منظر عام سے غائب ہیں۔