سٹی 42 : محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹےمیں صوبہ میں ڈینگی کے 109 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ایک ہفتہ میں 946، رواں سال اب تک 2498 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ 24گھنٹے میں راولپنڈی سے 98 ، لاہور اور اٹک سے 2،2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ گوجرانولہ، سیالکوٹ، چکوال، میانوالی، لودھراں، ملتان اور چنیوٹ سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا ۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے ۔