اسلام آباد، پشاور، لاہور موٹروے بحال، موبائل فون سروس بھی چل پڑی

6 Oct, 2024 | 03:18 PM

ویب ڈیسک: اسلام آباد ، پشاور اور لاہورموٹروے کھل گئی،ٹریفک کی روانی بحال، موبائل فون سروس بھی بحال کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر ڈی چوک پر پولیس ، ایف سی اور فوج موجود ہے،صورتحال قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے کنٹرول میں ہے،راولپنڈی، لاہور کے راستے ٹریفک کے لئے کھل گئے،رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دئیےگئے۔

  اسلام آباد سے پشاور اور لاہورموٹروے کھول دی گئی،ٹریفک کی روانی مکمل بحال، موبائل فون سروس بحال کردی گئی ،راولپنڈی، لاہور کے داخلی،خارجی راستے ٹریفک کے لئے کھل گئے،تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دئیے گئے۔

مزیدخبریں