وزیراعلیٰ کے پی کا یہ عمل واضح کرتا ہے یہ پاکستان دشمن جماعت ہے، رانا تنویر حسین

6 Oct, 2024 | 02:49 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کا یہ عمل واضح کرتا ہے کہ یہ پاکستان دشمن جماعت ہے ۔ 

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ او آئی سی سمٹ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ خیبرپختوخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری وسائل کو بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ریاست پر حملہ کرنے کی جو حرکت کی ہے، اس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ان کے اس عمل سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ ایک پاکستان دشمن جماعت ہے جس کا مقصد ملکی امن کو سبوتاژ کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا یہ عمل واضع کرتا ہے یہ پاکستان دشمن جماعت ہے ، ہمیں یقینی بنانا ہے کہ ریاست کیخلاف جارحیت نہیں چلنے دیں گے، وقت آگیا ہے عوام کو ایسے شخص سے آزاد کرایاجائے تاکہ خیبرپختونخواہ اور پاکستان چل سکے ۔ 

مزیدخبریں