ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف کل سے ملتان میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان  شان مسعود نے میچ سے قبل ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

  اعلان کردہ ٹیم میں شان مسعود ،صائم ایوب ،عامر جمال ،ابرار احمد،عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل ، محمد رضوان ، سلمان آغا، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے بھی ہفتہ کے روز میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا.

انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت قائم مقام کپتان اولی پوپ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ(وکٹ کیپر)، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس(ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

  انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے اس لیے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو ان کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔