ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار شاہد کپور نے خود کو اہلیہ کا دوسرا شوہر کیوں کہا؟ مداح بھی چونک گئے

اداکار شاہد کپور نے خود کو اہلیہ کا دوسرا شوہر کیوں کہا؟ مداح بھی چونک گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی میرا راجپوت کے دوسرے شوہر ہیں جس کے بعد مداح کافی حیران ہیں۔

شاہد کپور اکثر اپنی فیملی لائف کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، اس بار بھی انھوں نے ایسا ہی کچھ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے، وہ ہوائی جہاز میں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ محو سفر ہیں جس میں انھوں نے خود کو ’ دوسرا شوہر‘ قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر ’فرضی‘ کے اداکار نے یہ ویڈیو مذاق کے طور پر شیئر کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا ان کے ساتھ والی سیٹ پر براجمان ہیں اور اپنے فون کے ساتھ کافی مصروف نظر آرہی ہیں۔

 اس دوران شاہد بور ہورہے ہیں یا اپنی اہلیہ کو فون میں مصروف دیکھ کر زچ ہورہے ہیں، اسی مناسبت سے وہ مزاحیہ منہ بناتے ہوئے ویڈیو میں میرا کے فون سے تھوڑے جیلس لگ رہے ہیں۔

شاہد نے انسٹاگرام کی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنی بیوی کے دوسرے شوہر ہیں کیوں کہ ان کی بیوی ان سے کہیں زیادہ توجہ اپنے موبائل فون کو دیتی ہیں۔