ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان چائنہ چوک اور جناح ایونیو سے متصل سیکٹرز میں تاحال موجود ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران ڈی چوک پہنچ گئے اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کیلئے رینجر اور پولیس کے تازہ دم دستے چائنہ چوک کی طرف روانہ کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد ،ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی سمیت افسران ڈی چوک میں موجود ہیں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کا عمل جاری ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور احوال دریافت کیا۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے جبکہ اسلام آباد پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران ڈی چوک پہنچ گئے اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا پولیس اور رینجزز مل کر آپریشن کریں گے۔