گرج چمک کیساتھ بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

6 Oct, 2024 | 12:14 PM

کلیم اختر:  پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارشوں کا امکان ہے ، بارشوں کا یہ سلسلہ 8 اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔

پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24/7 مانیٹرنگ جاری ہے اور ریسکیو اداروں بشمول 1122 کو   مشینری اور عملے کے ساتھ الرٹ رکھا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ 
 

مزیدخبریں