ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شرپسندوں کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ پر تشدد کرنے والے شرپسندوں کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی کا کہناتھا کہ شہید عبدالحمید شاہ پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلی رتبہ پانے پر عبدالحمید شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انکے ساتھ کھڑے ہیں،شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔