وقاص احمد: گوالمنڈی پولیس نے ایک مؤثر کریک ڈاؤن کے دوران مفرور اشتہاری اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے ملزم شہریار عرف میلا کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کی۔ مزید برآں، بوگس چیک کے مقدمے میں مطلوب مفرور اشتہاری آصف کو بھی گرفتار کیا گیا۔
روپوش اشتہاری آصف کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا جبکہ بی کیٹگری کے اشتہاری کو بھی گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔