اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع

6 Oct, 2024 | 11:38 AM

ویب ڈیسک:  راولپنڈی اور اسلام آباد میں سڑکیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیئے گئے، مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ، کچھ دیر تک تمام رکاوٹیں ہٹا کر راستے بھی کھول دیئے جائیں گے، راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔

مزیدخبریں