وقاض احمد: احتجاج کرنےوالےسینکڑوں پی ٹی آئی رہنماوکارکنوں کےخلاف مقدمات درج،پی ٹی آئی کےحامی وکلاوپولیس میں تصادم کامقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق پابندی کےباوجوداحتجاج ، سرکاری ملازمین پر تشدد کرنےکا مقدمہ مستی گیٹ تھانے میں درج کیا گیا،اسلام پورہ تھانے میں درج مقدمہ انسپکٹر انتھنی وکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ بانی پی ٹی آئی، سلمان اکرم راجہ،راجہ شہباز، حماداظہر کےخلاف درج کیاگیا،ضمیر احمد چھیڈو ایڈووکیٹ، شبیر گجر، مسرت چیمہ ،شیخ امتیاز، علی امتیاز وڑائچ کو مقدمہ نامزد کیا گیا۔
سعید سندھو ،ندیم عباس، افضال عظیم پاہٹ، غلام محی الدین دیوان سمیت 200 وکلا و کارکن نامزد ہیں، مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی پرپارٹی رہنماؤں کوانتشاراورریاست کے خلاف اکسانےکاالزام لگایاگیا،مقدمہ دہشتگردی، اقدام قتل، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت 18 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
وکلارہنمانےبانی پی ٹی آئی کی ایماپرملک میں تشدد،تباہی کی صورتحا ل پیداکرنےکی کوشش کی،مظاہرین ڈنڈوں،سوٹوں،پٹرول بم،آنسوگیس کےشیل،اسلحہ وپتھروں سےلیس تھے۔
ایف آئی آر کے متن مطابق مظاہرین نے نعرے لگائے اگر مرشد نہیں تو پاکستان نہیں، پولیس نے گزشتہ روز پی ایم جی چوک سے 15 مظاہرین کو گرفتار کیا۔