(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہونیوالا اسلام آباد پولیس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے پمز ہسپتال میں داخل زخمی اہلکار عبدالحمید جاں بحق ہو گئے ، عبدالحمید 26نمبر چونگی پر مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہوئے تھے۔
عبدالحمید اسلام آباد پولیس انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے،جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی جائےگی۔