ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوب نے اپنے شارٹس ویڈیو کا ٹائم بڑھا دیا

یوٹیوب نے اپنے شارٹس ویڈیو کا ٹائم بڑھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی ٹائمنگ 1 منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کردی ہے۔

یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت کو بڑھا کر ٹک ٹاک کی طرح زیادہ سے زیادہ کرکے 3 منٹ کردیا ہے،15 اکتوبر سے تخلیق کار صارفین 3 منٹ پر مبنی یوٹیوب شارٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔

یوٹیوب شارٹس کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ٹوڈ شرمین نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ تبدیلی شارٹس پر سٹوری شیئر کرنے کو مزید عمیق بنا دے گی۔

یہ تخلیق کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کردہ اپ ڈیٹ تھی، لہذا ہم یہ فیچر اپ ڈیٹ کے لیے مزید لچک فراہم کرنے پر پرجوش ہیں۔