راولپنڈی، اسلام آباد کے راستے ، موبائل فون اور میٹرو تیسرے روز بھی بند

6 Oct, 2024 | 09:57 AM

 (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں سڑکیں اور موبائل فون سروس تیسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں جبکہ موبائل سروس اور انٹر نیٹ بند ہونے سے آن لائن کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔  اس کے علاوہ میٹرو بس سروس بھی تیسرے روز معطل ہے۔

 ریڈ زون سمیت مخلتف شاہراہوں پر بدستور کنٹینرز موجود ہیں جبکہ مری روڈ سے آنے والے لنک روڈز اور گلیاں بدستور سیل ہیں ، لیاقت باغ سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹوں کی وجہ سے مریضوں کا اسپتال پہنچنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

 موبائل فون سروس کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں موبائل فون سروس باضابطہ طور پر بحال کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں