تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی،ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

6 Oct, 2024 | 09:48 AM

(فاران یامین)نوجوانوں کو مستیاں مہنگی پڑ گئیں، زگ زیگ کرتی کار درخت سے جا ٹکرائی، واقعے کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔

 پولیس کےمطابق حادثہ اقبال ٹاؤن میں کریم بلاک کے پاس پیش آیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت 28 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی، جو اقبال ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ کار میں سوار باقی تین افراد شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق کار سوار پچھلے ایک کلومیٹر سے زگ زیگ کررہے تھے۔پولیس نے کار کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

مزیدخبریں