ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سست انٹرنیٹ سے تنگ پاکستانیوں کو PTA نے بڑی خوشخبری سنادی

سست انٹرنیٹ سے تنگ پاکستانیوں کو PTA نے بڑی خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے تنگ صارفین کیلئے  خوشخبری پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سےاسٹارلنک کو لائسنس جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہائی اسپیڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت جلد ملنے کے امکانات روشن ہوگئے، پی ٹی اے نے اسٹارلنک کو لائسنس جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹارلنک کا لائسنس تیار ہے، صرف سیکیورٹی کلیئرنس باقی ہے، سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی اسٹارلنک کو لائسنس جاری کردیا جائے گا۔اسٹارلنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کیلئے سپارکو سے کمرشل معاہدہ کرنا پڑے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق اسٹارلنک کو اسپارکو سے کمرشل معاہدہ بھی پی ٹی اے میں جمع کرانا پڑے گا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں اسٹارلنک کی سروس ایک سال سے کم عرصہ کے دوران شروع ہوجائے گی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے ملک بھر میں ہر شہری کو انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں، اب تک کی پیش رفت سے معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کو مزید چند ہفتے سست انٹرنیٹ کا عذاب جھیلنا پڑے گا۔

سست انٹرنیٹ کے سبب کاروباری برادری، طلبہ، میڈیا اور آئی ٹی سیکٹر کے ورکرز سمیت عام صارفین بھی انتہائی پریشانی کا شکار ہیں، متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے براؤزنگ سلو ہونے اور سوشل میڈیا ایپس کے کام نہ کرنے کی شکایات آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کیجانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ’اکتوبر کے اوائل‘ تک سست رہنے کا امکان ہے کیونکہ انٹرنیٹ میں سست روی کی وجہ بننے والی خراب سب میرین کیبل کی مرمت اکتوبر تک مکمل ہوسکے گی۔