علی امین گنڈاپور کی گرفتاری اور حراست سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

6 Oct, 2024 | 09:00 AM

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع نے میڈیا پر گردش ہونے والی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ سراسر من گھڑت ہیں۔ علی امین گنڈاپور کو نا ہی گرفتار اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ گولی چلانے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ مصدقہ اطلاعات آنے تک قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب رینجرز کی طرف سے کے پی ہاؤس کے حصار کی خبروں کو بھی بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت سیکیورٹی فورسز اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعینات ہیں۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل مستعدی کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند عناصر مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے سیکیورٹی فورسز سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

مزیدخبریں