موسم کے تیور تبدیل، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

6 Oct, 2024 | 08:48 AM

ویب ڈیسک:  ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سےموسم کے تیور بدل گئے۔ 

شہر لاہور  میں تیز  آندھی کے بعد ہلکی بارش نے موسم کے تیور بدل دیئے،تیز اور ٹھنڈی ہواؤں نے باغوں کے شہر لاہور کا موسم خوشگوار کر دیا، بارش کےباعث فضائی آلودگی کی مجموعی شرح میں کمی محسوس کی گئی ۔فضائی آلودگی کی مجموعی شرح82ریکارڈکی گئی جبکہ فضائی آلودگی میں لاہور ملکی سطح پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے اور  عالمی درجہ بندی میں لاہور 20ویں نمبر پر آگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج دن بھر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ، ہوا 5کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

   منڈی بہاؤالدین شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، منڈی بہاؤالدین بارش ہونے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا،گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی،ٹھنڈی ہواوں اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیادوسری جانب گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی بند ہوگئی۔  ڈسکہ بارش  اور ٹھنڈی ہواؤں سے   موسم خوشگوار ہو گیا،ڈسکہ  بارش اور تیز  ہواؤں سے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی بندہوگئی،چکوال اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے،بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،موسلادھار بارش نے جل تھل کر دیا،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،بارش شروع ہوتے ہی شہر بھر کے بجلی فیڈر ٹرپ ہونے سےبجلی بند ہوگئی،تلہ گنگ وگردنواح میں موسلا دھار بارش ہوئی،بارش سے موسم سہانا ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی،لالہ موسی اور گرد و نواح طوفانی گرد آلود آندھی،تیز ہواوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،تیز ہواوں کے ساتھ ہی متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی بندہے۔ 

  پتوکی گردونواح میں شدید طوفان بارش سے متعدد علاقوں میں تیز طوفان نے بجلی کا نظام درہم برہم کردیا،بارش اور ٹھندی ہواؤں سے موسم سہاناہوگیا،حافظ آباد  شہر اور مضافات میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں بھی بارش شرو ع ہوتے ہی بجلی بند ہوگئی۔  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارشوں سے موسم خوشگوار ہوا جبکہ بجلی کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہوئی۔ اپر دیر شہر سمیت مختلف علاقوں میں   ژالہ باری جبکہ شرینگل ،ڈوگدرہ،کلکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،دورو ،دون،گانشال کے علاقوں میں بارش کے ساتھ بھی ژالہ باری ہوئی،کوہستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 ہری پور شہر سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، تحصیل خان پور، تحصیل غازی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،ہری پور  گرج چمک آندھی طوفان کے ساتھ بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی، بارش اور ژالہ باری کے ساتھ ہی گزشتہ 2 روز سے ہونے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

 سوات میں بارش کی وجہ سے شہر بھر  کے متعدد فڈرز ٹرپ کر گئے،مالم جبہ،کبل،مینگورہ،بریکوٹ اور دیگر علاقے میں 4گھنٹے سے بجلی بند ہے، بجلی کی بندش سے ضلع کے زیادہ ‌تر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ،بجلی نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ گریڈ میں کیبل خراب ہونے سے بجلی بند ہیں،کیبل ٹھیک کرنے پر کام جاری ہے۔ 

 شانگلہ کے علاقوں تحصیل چکیسر ، مارتونگ،الپوری اور کروڑاکے علاقوں میں بھی تیز ہواوں،آندھی اور  طوفان کیساتھ مسلسل 3 گھنٹے موسلادھار بارشوں سے موسم تبدیل ہوگیا جبکہ بجلی کی سپلائی بھی مکمل طور پر بند ہے۔

مزیدخبریں