لاہور کے راستے جن کیلئے بند ہوئے وہ لاہور کا راستہ  ہی بھول گئے شہری خوار

6 Oct, 2024 | 06:50 AM

ارباز خان:  تحریک انصاف کی لاہور کے مینار پاکستان پر احتجاجی سالگرہ منانے کی پلاننگ نقش بر آب ثابت ہوئی۔ انتظامیہ مینار پاکستان کے اطراف تمام گاڑیوں کی رسائی نا ممکن بنانے کے سااتھ لاہور شہر کو دوسرے شہروں سے آنےوالی سڑکیں جزوی بند کر کے دن بھر آنے والوں کو گرفتار کرنے کے لئے ان کا انتظار کرتی رہی لیکن نہ دوسرے شہروں  سے کوئی "احتجاج" کیلئے نہیں آیا، نہ ہی لاہور شہر سے کسی نے مینار پاکستان کی طرف آنے کی کوشش کی۔

 کئی گھنٹوں تک شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے جزواً بند رہنے سے شہریوں کو کافی پریشانی ہوئی تاہم شہر مین داخلہ اور واپسی کے راستے کھلے ہی رہے۔ رات گئے  سڑکوں پر کھڑے کئے گئے ٹارلر وغیرہ مکمل طور پر ہٹا دیئے گئے۔  کنٹینر ہٹائے جانے کے بعد ٹریفک کی روانی معمول پر آگئی۔

تحریک انصاف کی جا نب سے مینار پاکستان پر احتجاج کی کال کے باعث شاہدرہ چوک تا بیگم کوٹ، شاہدرہ چوک تا جی ٹی روڈ، نیا راوی پل اور پرانا راوی پل پر کنٹینرزلگا کر راستے گزواً  بند رکھے گئے ۔ رات گئے کنٹینرز کو ہٹایا گیا جس کے بعد تمام تر سڑکوں کو کھول دیا گیا۔

مزیدخبریں