ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے پنجاب پولیس کے  75,  اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار زخمی ہوئے

 پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے پنجاب پولیس کے  75,  اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار زخمی ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ آج ہفتہ کی صبح پنجاب پولیس پر فائرنگ کی گئی،  اس فائرنگ میں جو جو لوگ ملوث ہیں، سب کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اسلام آباد میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور آئی جی اسلام آباد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہم پورے علاقے کو سرچ کرکے کلیئر کریں گے، اسلام آبادکےلوگ دو روز سے اذیت کا شکار ہیں، میں معذرت چاہتا ہوں، یہی کوشش ہے کہ جلد ازجلد چیزیں نارمل کریں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے تشدد اور پتھراؤ کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں، ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کو مارا گیا ہے، پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ 

محسن نقوی نے اپنے ساتھ موجود پنجاب کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی ستائش کرتے ہوئے کہا،  آئی جی پنجاب نے فرنٹ فٹ پر کھڑے ہوکر لڑائی کی۔  ان کے پاس لانگ رینج ٹیئر گیس گن تھی جو انہوں نے استعمال کی۔ محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ  جن لوگوں کو گرفتار کیاگیا ان کے پاس سے ٹیئر گیس کے شیل بھی ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  یہ باقاعدہ ٹرینڈ اور مسلح جتھے تھے، ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں۔