کراچی میں چار لاکھ افغان باشندےغیرقانونی مقیم ہیں، آپریشن کیلئے تیار ہیں،پولیس چیف

6 Oct, 2023 | 10:49 PM

سٹی42: کراچی میں 4 لاکھ افغان غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ، کراچی پولیس چیف نے انکشاف کیا ہے کراچی پولیس کہ  ایک ماہ میں صرف 1547 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

کراچی پولیس کے سربراہ خادم حسین رِند نے بتایا کہ  226 افغان باشندوں کو اسٹریٹ کرائم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 گزشتہ سال زیر حراست 323 افغانیوں کو واپس افغانستان بھیجا گیا۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ سی سی پی او غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں ککو حراست میں لے کر نکالنے کا آپریشن کے لئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ  شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں میں افغان باشندے بھی ملوث پائے گئے۔ کچھ ماہ میں 20 ملزمان مقابلوں میں مارے گئے۔ پولیس مقابلوں میں 130 ملزمان زخمی ہوئے۔

کراچی پولیس کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اسٹریٹ کرائم مکمل کنٹرول کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں