پاکستان کرکٹ بورڈ نےسینئیر اور جونئیر ٹیموں کے لئے سیلیکشن کمیٹیاں بنادیں

6 Oct, 2023 | 08:49 PM

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے  چیف  سلیکٹر انضمام الحق کی زیر نگرانی سینئر  اور جونیئر  ٹیموں کیلئےسلیکشن کمیٹیاں  تشکیل دے دیں۔انضمام الحق سینئر اور جونیئر  دونوں سلیکشن کمیٹیوں کے سربراہ ہوں گے۔

سینئر سلیکشن کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد،  وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جونیئر سلیکشن کمیٹی میں جاوید حیات، سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد سلمان،ثنا اللہ اور محمود حامد شامل ہیں۔


پی سی بی سینئر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کو قائد اعظم ٹرافی کو سیلیکشن کی غرض سے مانیٹر کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

وسیم حیدر راولپنڈی،  وجاہت اللہ واسطی ایبٹ آباد اور توصیف احمد لاہور میں میچز مانیٹر کریں گے۔

جونیئر سلیکشن کمیٹی کے لیے نوید لطیف مریدکے اور شیخوپورہ کے میچز  کومانیٹر کریں گے۔

دیگر اراکین کراچی اور فیصل آباد کے میچز کا جائزہ لیں گے۔

مزیدخبریں