روپیہ نے ڈالر کی ایک اور قلابازی لگوا دی

6 Oct, 2023 | 06:30 PM

سٹی42: انٹر بینک  میں روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کا نرخ مزید گر گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق  جمعہ کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 93پیسے سستا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 283  روپے سے بھی نیچے آگیا  ہے۔ آج معہ کے روز  انٹر بینک میں ڈالر 283.62  روپے سے کم ہوکر  282.69 روپے پر بند ہوا۔ اسٹیٹ بینک   کا کہنا ہے کہ  انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 24.41 روپے  سستا ہوچکا ہے ۔
ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی۔ اس کا نتیجہ درآمدی پٹرولیم مصنوعات سے لے کر روزمرہ استعمال کی سینکڑوں امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں نکلنا ناگزیر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی،

مزیدخبریں