ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کو دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

 پی ٹی آئی کو دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک سرفراز حسین کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سرفراز حسین کھوکھر 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پی پی 173سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی کی وجہ سے پارٹی چھوڑ رہا ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے باوجود پارٹی ریاستی اداروں کے خلاف جارحانہ بیانیے پر قائم ہے۔

سرفراز حسین کھوکھر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کا بیانیہ ملکی مفادکیلئے نقصان دہ ہے لہٰذا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

Ansa Awais

Content Writer