جمال الدین جمالی :قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشا بم کیخلاف بھتہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، عدالت نے منشا بم کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق منشابم کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیاپولیس نےبھتہ کیس میں منشاء بم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ، منشا بم کی جانب سے شیر گل قریشی ایڈووکیٹ نےجسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔