ورلڈکپ کا پہلا میچ؛پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنزسےشکست دےدی

6 Oct, 2023 | 02:15 PM

Ansa Awais

سٹی42: حیدرآباد کی مشکل وکٹ پر ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کےباولروں حارث رؤف، افتخاد احمد، حسن علی اور شاداب خان نے میچ کی اپ سائیڈ داون کر دی۔ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کے 287رنز کے تعاقب میں حریف ٹیم کی ساری بیٹنگ لائن 41 اوورز میں 205 رنز کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کو پہلے میچ میں ابتدائی مشکلات کے بعد 81 رنز کی ریمارکیبل فتح مل گئی۔

 ابتدا میں یہ کپتان نے شاہین آفریدی اور حسن علی کے تباہ کن باولنگ کپل کو وکٹیں گرانے کا ٹاسک دے کر باولنگ کا موقع دیا، شاہین کو ڈچ ٹیم نے آسانی سے مینیج کر لیا تاہم حسن علی چھٹے اوور میں پہلی وکٹ گرا کر پاکستان کی کامیابی کی بنیاد رکھنے میں کامیاب رہے۔ حسن کے بعد افتخار نے ایک وکٹ لی اور اس کے بعد شاداب اور  پھر  حارث نے مخالف ٹیم کے بیٹسمینوں کو مکمل طور پر بے بس کر دیا۔ افتخار احمد نے  13 ویں اووروں میں نیدر لینڈز کی دو سری وکٹ گرا کر پاکستان کی میچ میں پوزیشن مزید مستحکم کر دی تھی۔  ڈچ بیٹر ایکرمین 21 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنانے کے بعد افتخار احمد کی گیند کا شکار ہو کر پویلین واپس چلے گئے تھے۔

پاکستان کے اوپنرز اور سٹار بیٹسمین بابر اعظم کے ابتدا میں ہی آؤٹ ہو جانے کے بعد مڈل آرڈر اور ٹیل اینڈرز نےسخت دباؤ میں  کمال مہارت کے ساتھ کھیلتے ہوئے ہالینڈ کی چھوٹی ٹیم کو 267 رنز کا بڑا ٹارگٹ دے دیا تھا۔نیدر لینڈز کے اوپنرز کو شاہین آفریدی اور حسن علی کے پانچ  اووروں میں مجموعی طور پر  رنز بنانے کا موقع ملا۔ ان کی جگہ  بیس ڈی لیڈ آئے ہیں جنہوں نے 9 گیندوں سے 5 رنز بنائے ہیں۔ 14 اووروں میں نیدر لینڈز کی ٹیم 58 رنز پر کھیل رہی ہے اور ڈچ اوپنر  وکرم جیت سنگھ 42 گیندوں سے 27 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھال لیا۔

پاکستانی اٹیک باولر شاہین آفریدی کو پہلے دو اوورروں میں 11 رنز پڑے تاہم تیسرے اوور میں وہ سنبھل گئے اور تین ڈوٹ بالز کرنے میں کامیاب رہے لیکن اگلی تین گیندوں میں نیدر لینڈز کے  وکرم جیت سنگھ نے دو چوکے مار کر اپنی ایوریج پھر سے بہتر بنا لی۔ وکرم جیت  23 گیندوں سے 21 رنز بنا کر وکٹ پر ہیں اور میکس او ڈووڈ نے دس گیندوں سے 5 رنز بنائے تھے، چھٹے اوور میں حسن علی نے5 بالز ڈوٹ کر کے چھٹی بال پر وکٹ نکال لی اور نیدر لینڈز کو دباو میں دھکیل دیا۔میکس 12 گیندوں سے 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کی اننگز

ابتدائی اوورز میں اوپنرز اور ان کے بعد کپتان کی ناکامی کے بعد پاکستانی ٹیم ن کا بظاہر سنبھلنا دشور دکھائی دے رہا تھااس کے باوجود مڈل آرڈر اور ٹیل اینڈرز کی مستقل مزاجی کے ساتھ مشقت کے نتیجہ میں پاکستان نیدر لینڈز کیلئے  ٹارگٹ بڑھاتے بڑھاتے287رنز تک پہنچانے  میں کامیاب ہو گیا۔

پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، نیدر لینڈ ز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت  دی ، پاکستان کی پوری ٹیم 286 رنز پر 48.5 اوورز میں آوٹ ہو گئی ۔

اوپننگ کیلئے فخر زمان اور امام الحق جلد وکٹیں گنوا بیٹھے، ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم بھی 18 گیندوں پر صرف 5 رنز بنا کر چلتا بنے  یوں پاکستان کی ابتدائی 3 وکٹیں صرف 38 رنز پر ہی گر گئیں ۔

سخت مشکل میں سعود شکیل اور محمد رضوان نے کمال تحمل کے ساتھ سینسیبل کھیل کھیلا اور  قدرےسست روی کے ساتھ  ٹیم کا سکور 158 رنز  تک پہنچایا اور سعود شکیل 68 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، اس کے بعد محمد رضوان بھی 182 رنز کے مجموعے پر 68 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، سعود شکیل کے بعد آنے والے افتخار احمد بھی محمد رضوان کے پویلین لوٹ جانے کے بعد زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرے اور 9 رنز بناپائے۔

پاکستان کا آغاز

حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان  نے اپنی مہم کا آغاز بظاہر مشکل حالات سے کیا ہے۔ مشکلات کی ابتدا ٹاس ہارنے سے ہوئی۔ ناتجربہ کار  نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا  بڑا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے  اننگز کا آغاز  فخر زمان اور امام الحق  نے  کیا۔ فخر زمان  تیسرے اوور میں 12 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم 5 رنز جبکہ امام الحق 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ٹا س کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کےمیچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے ، 290 یا 300 پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔نیدرلینڈز کپتان اسکاٹ ایڈورڈز  پچ دوسری اننگزمیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

کونٹیسٹ ایبل مجموعہ

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ابتدا میں خیال تھا کہ انکی ٹیم 290 سے 300 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ابتدا بہت  بری ہونے کے باوجود ٹیم بہرحال کپتان کے اندازے کے قریب تر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں