لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم نے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے ویب سائٹ لانچ کردی

6 Oct, 2023 | 02:14 PM

ویب ڈیسک :لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم نے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے اپنی ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ویب سائٹ کی مدد سے کسان اپنی زمین سے متعلق بروقت معلومات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ چھوٹے کاشت کاروں کو اس ویب سائٹ سے تمام سہولیات اور معلومات مفت میسر ہوں گی۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم نے جدید زراعت کے فروغ کے لئے سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا تھا جس سے کاشت کار اپنے گھر بیٹھے زمین کا تجزیہ کروا کر کروپنگ کر سکے گا۔ اسے زراعت کے شعبے میں گیم چینجر قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں