دہشتگردی کا خطرہ،سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

6 Oct, 2023 | 12:33 PM

ویب ڈیسک :دہشتگردی کا خطرہ،ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پر لاہور کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد اورگاڑیوں کی چیکنگ کویقینی بنایا جا رہا ہے،مساجد،امام بارگاہوں ودیگرعبادت گاہوں کوبھرپورسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔سید علی ناصررضوی نے ڈویژنل ایس پیز،سرکل افسران وایس ایچ اوزکو فیلڈمیں رہنے کا حکم دیدیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران نمازِ جمعہ کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، ڈولفن وپی آریو ٹیموں کو اہم شاہراؤں پرموثرگشت یقینی بنانےکا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں