ویب ڈیسک : کچہری میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون ہلاک اور ایک وکیل زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کچہری میں خاتون نے وکیل پر فائرنگ کی تو وکیل کے گارڈ نے بھی خاتون پر جوابی فائرنگ کی جس سے خاتو ن موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کی فائرنگ سے وکیل اور کلرک بھی زخمی ہوا جب کہ فائرنگ کے بعد کچہری میں ہلچل مچ گئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی وکیل اور ساتھی کلرک کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ خاتون کی لاش تحویل میں لے لی گئی ہے۔