مضرصحت شوارما کھانے سے 35 بچوں کی طبیعت بگڑ گئی

6 Oct, 2023 | 11:10 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : مضرصحت شوارما کھانے سے 35 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی، بچوں نے مبینہ طور پر ایک ہی فوڈ پوائنٹ سے شوارمے خریدے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں میں فوڈ پوائنٹ سے شوارما کھانے سے چار خواتین سمیت پینتیس بچوں کی حالت غیر ہوگئی، جس پر انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مختلف فیملیز کے بچوں نے مبینہ طور پر ایک ہی فوڈ پوائنٹ سے شوارمے خریدے تھے، ایمرجنسی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمود الحسن نے بتایا کہ بچوں کو فوڈ پوائزنگ ہوئی ہے، جس کے لئے طبی امداد دی جارہی ہے

 میڈیکل افسرٹی ایچ کیو کا کہنا تھا کہ اسپتال میں موجود بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزیدخبریں