انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

6 Oct, 2023 | 10:30 AM

ویب ڈیسک :گزشتہ 1 ماہ سے ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، آج بھی کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 62 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 569 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 47 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


 
 

مزیدخبریں