ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے والے 4 ملزمان گرفتار

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے والے 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی کارروائی،عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر آف لوڈ کیا،ملزمان بھیک مانگنے کیلئے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکےتھے۔
ملزمان کا اعتراف ہے کہ سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا،بھیک سے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ ایجنٹ کو دینا تھا۔
ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔