معروف اداکارہ ماریہ واسطی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی

6 Oct, 2023 | 09:50 AM

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ واسطی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جملے پر لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں اُن کا کہنا ہے کہ ’آپ ایک کام کریں، یہاں سے سیدھا جائیں، بالکل سیدھا، اور سیدھا بھاڑ میں چلے جائیں، مڑ کر نہیں دیکھنا۔‘اداکارہ کی شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ماریہ واسطی نے گزشتہ دنوں بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس وہ خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

واضح رہے کہ ماریہ واسطی ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ادکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں عینا آصف، ثمر عباس سمیت دیگر لوگ بھی شامل ہیں۔

 یاد رہے کہ اداکارہ ماریہ واسطی اکثر مزاخیہ انداز میں ویڈیوز اور  تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں جیسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں