پنجاب میں ایک سال میں سو ارب روپے کی بجلی چوری، قصور سب سے آگے

6 Oct, 2023 | 01:34 AM

اویس کیانی:  سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی چوری سے ایک سال میں پنجاب میں 100ارب کا نقصان ہوا ۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی چوری سے یہ نقصان پنجاب کے تقریبا 113گرد اسٹیشنز پر اٹھانا پڑا ۔

پنجاب کے باقی ماندہ 537گرڈ اسٹیشنز  ایسے ہیں جہاں پر بجلی چوری نہیں ہوئی ۔

پنجاب کے27 بدترین تصور کئے جانے والے گرڈ اسٹیسنز پرسالانہ42 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

راشد لنگڑیال نے بتایا کہ ان27بدترین گرڈ اسٹیشنز میں سے 9 گرڈ سٹیشن لاہور الکٹرک کمپنی کے ہیں جو ضلع قصور میں واقع ہیں۔

مزیدخبریں