سٹی42: کراچی کے ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ۔
کمشنر کراچی کی جانب سے سرکاری طور پر مقرر کی گئی قیمت 200 روپے فی لٹر پر عمل کروانے کے لئے سختی کی پالیسی اپنانے کے نتیجہ میں ڈیری فارمز نے خود مقرر کی ہوئی دودھ کی قیمت 230 روپے سے دستبردار ہو کر دودھ 200 روپے لٹر فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔
صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر کے مطابق شہر میں دودھ 200 روپے لیٹر پر فروخت ہوگا ، دودھ کا بھاؤ 6,750 روپے ایکس فارم گیٹ ہوگا۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہا کہ کمشنر کراچی نے دودھ کی ریٹیل قیمت 200 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،نوٹیفکیشن میں دودھ کے فارم ریٹ 180 اور ہول سیل قیمت 188 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی ،کمشنر کراچی سرکاری قیمت پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔