معروف بھارتی اداکارانتقال کر گئے

6 Oct, 2022 | 10:14 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار چل بسے،اداکار و کامیڈین سنیل پال نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

سنیل پال نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ،سنیل نے بتایا کہ ان کے ٹیلی وژن شو کے ساتھی پراگ کنسارا اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ 

 انہوں نے پراگ کنسارا سے متعلق بتایا کہ پراگ نے بہت چھوٹے پیمانے سے کام شروع کیا اور اس کے بعد وہ شوز اور پھر فلموں تک بھی پہنچے۔ 

سنیل پال کا کہنا تھا کہ پراگ کنسارا اسٹینڈ اپ کامیڈین کے علاوہ ایک جادوگر بھی تھے اور وہ جادو سے متعلق پرگرامز میں شرکت کیا کرتے تھے جبکہ انہوں نے تو سرکس تک میں کام کیا تھا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو بھی 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے  تھے۔راجو شری واستو کو 10 اگست کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت پر نیو دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ چل بسے تھے۔

مزیدخبریں