بجلی کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا  

6 Oct, 2022 | 06:45 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما)کے درمیان ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے معاملات طے پا گئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کچھ  دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی پیٹرن انچیف گوہر اعجاز کی سربراہی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ،حکومت اوراپٹما کے درمیان ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے معاملات طے پا گئے ، ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کے نرخ فکسڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،برآمدی شعبے کیلئے بجلی کا نرخ 20 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار تھوڑی دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

مزیدخبریں