(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا آرمی کی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی، عمران خان کی آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، رمیز راجہ کو موقع ملنا چاہئے تھا،اس پر مشاورت کےساتھ فیصلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ کسی کو غیر قانونی حرکت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہم نے ریاست کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،ہم مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئےدن رات کام کر رہے ہیں، سب کی کوشش ہے کہ مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے،یہ بات درست ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے،امریکہ اور چین نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے امداد دی،مخیر حضرات کوبھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت 70ارب روپے خرچ کر رہی ہے، تقریبا 100ارب روپیہ وفاقی خزا نہ سیلاب متاثرین پر خرچ کر چکے ہیں۔
عمران خان سر سے پاوں تک فراڈیا ہے،چینی سکینڈل تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،ان کی ہمشیرہ کو این آر او میں نے دیا تھا؟ عمران خان نے پاک فوج کے لئے نیوٹرل ، چوکیدار کیا کیا الفاظ استعمال نہیں کیے،مریم نواز اپنے والد کے ساتھ نیب عدالتوں میں پیش ہوتی رہی،یہ شخص پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،عمرا ن خان نے خارجہ امور میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے،قوم سے فراڈ کرتا ہے،یہ پتھر دل انسان ہے،انسانوں کیلئے اس کے دل میں کو ئی جگہ نہیں ،اگر سازش کا تانا بانا ہم سے ملے تو ہم سزا بھگتنےکے لئےتیار ہیں،سنگین واردات کی گئی اور کھیل کھیلا گیا، آڈیو لیک میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے کھیلنا ہے امریکا کا نام نہیں لینا.
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے قوم کا وقت برباد کیا، سازشی ٹولہ کہہ رہا کہ منٹس ہم بنائیں گے،اتحادی حکومت پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے، عمران خان اور اسکے حواریوں نے ملک کا وقت برباد کیا،قوم کے اعتماد کے ساتھ کھیلا گیا،سازشی ٹولے نے کہا کہ سائفر کے منٹس ہم اپنی مرضی سے بنائیں گے،آج اس سازش کاتانا بانا عمران خان کے ساتھ مل چکا ہے ۔
نہ جانے کیا کیا الزامات لگائے جس کا کوئی سر تھا نہ پیر،ہماری سمریاں صدر مملکت کے پاس مہینوں پڑی رہیں ،صدر نے 20منٹ میں اسمبلی توڑنے کی سمری منظور کی ، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کردیا، اگر آڈیو لیک کرنی ہوتی تو ہم اپنی کیوں کراتے؟ آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں۔
خیبرپختونخوا میں احتساب کا ڈھول پیٹا گیا،ڈاکٹروں کی اجاز ت کے بعد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے،میاں جب آئے گا خوشحالی کی گٹھڑی ساتھ لائے گا، آرمی کی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی،نیب کے چیئرمین کو توسیع دی گئی۔