(قیصرکھوکھر)عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر موبائل فون سروس جام کی جائے یا نہیں؟ محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز سے رائے مانگ لی.
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر موبائل فون سروس جامنگ کا فیصلہ ڈی سیز کی رپورٹ پر کیا جائےگا، محکمہ داخلہ نے اضلاع کے ڈی سیز کو ڈسٹرکٹ اینٹیلیجینس کمیٹی کا اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینٹیلی جینس کمیٹی شہروں میں موبائل فون جامنگ پر رائے دے گی، جس کے بعد تجویز محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے گی، تمام اضلاع سے تجاویز موصول ہونے کے بعد محکمہ داخلہ حتمی فیصلہ کرے گا۔