ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف کاوفد پاکستان پہنچ گیا،ٹیکنیکل مذاکرات شروع

آئی ایم ایف کاوفد پاکستان پہنچ گیا،ٹیکنیکل مذاکرات شروع
کیپشن: IMF
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان فسکل رسک اینالسز اینڈ مینجمنٹ کے ادارہ جاتی سیٹ اپ کے قیام اور ٹریژری سنگل اکاؤنٹ کے قیام سمیت دیگر اہم معاملات پرٹیکنیکل سطع کے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل اسسٹنٹس پبلک فنانشل مینجمنٹ کپیسٹی ڈویلپمنٹ مشن پاکستان پہنچ گیا، آئی ایم ایف کے تکنیکی جائزہ مشن نے ایف بی آر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ حکام کے ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع کردیئے ہیں،حتمی مذاکرات کل وزارت خزانہ میں ہونگے۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن مالی معاملات کا جائزہ لے کر پاکستان کو ایڈوائس کرے گا اور پاکستان کے پبلک فنانشل مینجمنٹ و فسکل رسک سے متعلق تخمینہ پیش کرے گا، مذاکرات میں فسکل رسک اینالسز اینڈ مینجمنٹ کے ادارہ جاتی سیٹ اپ کے قیام بارے تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے، اس کے علاوہ سنگل ٹریژری اکاونٹ کے قیام بارے ہونے والی پراگریس کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

وزارت خزانہ میں ہونے والے مذاکرات میں سب نیشنل گورنمنٹ اینڈ کیش ارینجمنٹ اورحکومتوں کے درمیان نقدی کی منتقلی کے لیے حکومتی طریقہ کار کی سطحوں کے درمیان کیش فلو کے کی پروجیکشن کے ساتھ ساتھ سب نیشنل گورنمنٹس سے فسکل خطرات بارے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔